Friday, April 8, 2022

کراچی میں پولیس تشدد کے باعث نوجوان ہلاک

کراچی پولیس
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس چوکی کو آگ لگادیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج نے شہریوں کی نشاندہی پر گلی میں بے ہوش پڑے نوجوان کو رکشے میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/VIJ5Ung

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times