
نئی ٹیکنالوجی کے تحت فِٹ بِٹ وقفے کے ساتھ دن میں کئی مرتبہ دل کی دھڑکن اور اس میں اتارچڑھاؤ کو نوٹ کرتا ہے اور کسی خطرناک کیفیت کی صورت میں دیکھتا ہے کہ کیا دل کی کیفیت متاثر ہورہی ہے؟ اسے ہم آرٹیریئل فِبلریشن کہا جاتا ہے۔یہ کیفیت ایک جانب تو مریض کو فالج تک لے جاسکتی ہے اور دوم ان کو جان کے لالے بھی پڑسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پھیپھڑوں میں پلاسٹک کے باریک ذرات موجود ہونے کا انکشاف
فِٹ بٹ سافٹ ویئر سے خود مریض بھی اپنی کیفیات جان سکتے ہیں ورنہ یہ بھی ممکن ہے کہ آلہ پس منظر میں رہ کر دل کی کیفیت اور دھڑکن نوٹ کرسکتا ہے۔
فٹ بٹ نے 2020 میں یہ فیچر پیش کیا تھا۔ اسے کئی افراد پر آزمایا گیا تو اس نے 98 فیصد درستگی سے دل کی بے ترتیب دھڑکن کے کئی کیس شناخت کئے اور ان مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوئی۔ پھر ایپل واچ میں اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
اس کے بعد ایپل نے اپنے فٹ بٹ کے لیے بار بار ایف ڈی اے سے رابطہ کرتی رہی تھی۔ دو ماہ قبل ایپل نے دوبارہ ایف ڈی اے سے درخواست کی تھی کہ وہ نئے مصدقہ ثبوت کی روشنی میں اسے عام استعمال کی منظوری دیدے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tf2AYNP
0 comments: