Wednesday, April 20, 2022

’’ایئربینک‘‘ دنیا کا سب سے چھوٹا وائرلیس پاور بینک

 پاوربینک
چس کی ڈبیا سے کچھ بڑا یہ آلہ دنیا کا طاقتور ترین اور تیزرفتار پاوربینک ہے جو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو سے سرمایہ کاری کے تمام مراحل عبور کرچکا ہے۔

اس کا نام ’ایئربینک‘ رکھا گیا ہے جومقناطیس کے بغیر کسی بھی فون کی پشت سے جڑسکتا ہے۔ اس کے اندر ایک طرح کا سکشن (چپکنے والا) نظام ہے جو اسے کسی بھی سطح سے چپکنے میں مدد دیتا ہے اور اسی بنا پر یہ 5500 ایم اے ایچ قوت سے فون کو برق رفتار چارجنگ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیبل کی مرمت کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کا خدشہ

اسے دنیا کا سب سے چھوٹا وائرلیس پاور بینک کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہےکہ دورانِ چارجنگ اس کے سہارے بھاری اسمارٹ فون بھی ٹک سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایئربینک کے بدولت اب بھاری بھرکم اور بڑے پاوربینک کی ضرورت نہیں رہتی۔ پھر تاروں سے جوڑنے کی ضرورت بھی ختم کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/7bR9IHj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times