
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آگاہ کیا ہے کہ روس سے تیل کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ جو بائیڈن اور نریندر مودی کی پہلی ورچوئل سربراہی ملاقات تھی جس میں یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جہاں حملہ آور روسی افواج کو یوکرین کی بھرپور مزاحمت کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا مطالبہ
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے اس ملاقات کی تفصٰلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے یہ واضح کر دیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات کو تیز کرنا یا بڑھانا بھارت کے مفاد میں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sXAeLWF
0 comments: