Sunday, April 17, 2022

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

210 پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fo4jMA1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times