
مرکزی بینک نے کہا کہ 22 مارچ میں ورکرز کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 23 ارب تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں21 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش
ایس بی پی کے مطابق مجموعی طور پر 23 ارب پر گزشتہ سال کے مقابلے مالی سال 22 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ترسیلات زر میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پورے عرب خطے سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی نے مزید کہا کہ مارچ 2022 کے دوران ترسیلات زر کی آمد بالترتیب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/TDHOBYN
0 comments: