Friday, April 1, 2022

انٹرنيشنل ڈونرز کا افغانستان کو 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کا وعدے

افغانستان
انٹرنيشنل ڈونرز نے افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے کيے ہيں۔

اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جا سکا۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوتريس نے ايک مرتبہ پھر افغانستان کی خطرناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کی ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بيچنے پر مجبور ہو چکے ہيں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بقول افغانستان کی پچانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/pFt2MmD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times