Friday, March 11, 2022

کراچی میں موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی

کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن
کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے غیر مقامی افراد کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

اس حوالے سےصدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے، اب موبائل فون کی فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا، شہر کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے، اب تک تقریباً 10 سے 12 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/yKA7Uu9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times