Saturday, March 19, 2022

عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوش خبری

عمرہ
عمرہ ادا کرنے کی سعادت کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوش خبری۔ سعودی عرب نے غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ملک میں  کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو بھی عمرہ ادا کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اس سے پہلے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ صرف انہیں غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/MIFcOrh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times