Sunday, February 6, 2022

لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

 لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
 لاہور اور گردونواح میں شدید دھند حد نظر سو میٹر سے بھی کم ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو گزشتہ رات 11 بجے کے بعد جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ رات 11 بجے سے اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئی جہاز لینڈ نہ کر سکا اور نہ ہی کوئی روانگی ہوئی۔

ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق 18 بین الاقوامی پروازیں لاہور ائیرپورٹ پر نہ اتر سکی جبکہ اتنی ہی پروازیں لاہور سے روانہ نہ ہو سکیں۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق 10 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، دو پروازیں کراچی واپس آ گئیں۔

موسم کی شدید خرابی کی وجہ سے مشہد، جدہ، دوحا، دبئی، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، ریاض، کنمنگ، استنبول، ابوظبی، ڈھاکا، مسقط، دمام، شارجہ، مدینہ اور دیگر شہروں سے لاہور کے لیے پرواز متاثر ہوئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق متعدد ائیر لائنز نے اپنے مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد تک بس سروس شروع کی اور بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے مسافروں کو ان کے شہروں تک زمینی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/jSuRrQn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times