
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا سیکیورٹی فورسز پر حملے ،اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
بیان کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کا خیر مقدم اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔
اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار،گولیاں اور آئی ای ڈیزتحویل میں لے لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکوعلاقےمیں دہشت گردوں کےٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،ہینڈ گرینیڈ، آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں، آلات مواصلات اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xpGIu1W
0 comments: