وزیر اعظم عمران خان نے آٓئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کے لیے پیکج منظور کر لیا ہے۔ آئی ٹی شعبے کے لیے پیکج کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیکج کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے مشکور ہیں، آئی ٹی شعبے کو زبردست فائدہ اور معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔
امین الحق نے کہا کہ تاریخی پیکج پر تمام آئی ٹی کمپنیاں اور فری لانسرز مبارکباد کے مستحق ہیں، پیکج کے تحت آئی ٹی کمپنیاں اور فری لانسرز کو اکاؤنٹس میں لین دین کی آزادی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو بھی اکاؤنٹس میں لین دین کی آزادی ہوگی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ تمام لوگوں کو ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا، آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اکاؤنٹ کھولنے اور بینکنگ چینلز سے 100 فیصد زر مبادلہ کے استعمال کی اجازت ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کے بر وقت اقدام نے آئی ٹی سیکٹر کو تاریخی موقع دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IAjFtob
0 comments: