Monday, February 21, 2022

کل سے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

کل سے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے اسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

جس کے باعث  کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

جب کہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rJm2fYe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times