
فواد چوہدری نے کہا کہ ایسی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد عدالتی نظام ،قوانین کا مذاق اڑاناہے ذاتی معالج سے جعلی رپورٹس تیارکراناقانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جعلی رپورٹس بھجوانے سے نواز شریف کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں صرف یہی کمی ہے کہ ہائیڈ پارک کے علاوہ واک کی اجازت نہیں شریف فیملی جعلی رپورٹس تیارکر کے پاکستان بھجوانے سےگریز کرے جو کام قانونی طور پر ہےشریف فیملی اسے انجام دے امید ہے عدلیہ جعلی رپورٹس کاسختی سے نوٹس ،ملک کا وقاربحال کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں ، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہےاور کہا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھاسکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0zspW3GjX
0 comments: