حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔ روسی فوج نے یوکرائنی میزائل اڈوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس، یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔
روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین پر روسی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی اقدام تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنےگا، یوکرین حملے پر دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، روسی اقدامات پر مضبوط اور متحد ردعمل کیلئے نیٹو سے رابطہ کریں گے۔ نیٹو چیف نے بھی روس کےیوکرین کےخلاف ملٹری آپریشن کوغیرذمہ دارانہ اور بلا اشتعال اقدام قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
یوکرین کیخلاف روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعدخام تیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Fg7amkv
0 comments: