Thursday, February 17, 2022

کراچی: فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق

کراچی: فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے نجی چینل سما کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ روز صحافی اطہر متین پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا جس پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اظہارِ افسوس کیا۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ عناصر بےقابو ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جرائم کے واقعات سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ واقعات میں اضافہ پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/NPWSArY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times