سونے کی قیمت میں آج یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ ہوا تھا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 9 ہزار 311 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 72 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 3400 روپے بڑھ گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/OVbGKv6
0 comments: