یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹو کی قیادت نکلنے والا لانگ مارچ کسی صوبے کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب کے سامنے اب کوئی کھڑا نہیں ہوسکے تھا، 30 ہزار لوگ بلاول بھٹو کے ساتھ سفر کررہے ہوں گے۔
یوسف رضا نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں ایسے ایسے لانگ مارچ میں ایسے ایسے لوگ دکھائی دیں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت منشور پر عملدرآمد نہ کراسکے تو اس کا کھیل ختم ہوجاتا ہے، ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ عوام اب اس کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
سینیٹ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کی ابتدا عوامی دباؤ سے کررہے ہیں، سیاسی پارٹیوں، پی ڈی ایم سے بھی ملاقاتیں کیں اور مشاورت جاری ہے۔
یوسف رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت کیا چاہتی ہے مجھے نہیں معلوم مگر ان کا شارٹ مارچ کرنا ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ان کو برائی صرف ایک صوبے میں ہی نظر آرہی ہے۔
سابق وزیراعظم کا ایک سوال کے جواب میںکہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ میں بھی پیکاایکٹ کے خلاف آواز اٹھائی مگراجلاس ختم ہو گیا تھا،ملتان کےعوام ثابت کرینگے کہ ملتان کس کا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/MYCXep2
0 comments: