Thursday, February 3, 2022

اسلام آباد میں زمین کا تنازع، فائرنگ سے وکیل سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے
اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے وکیل سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔

واقع کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کی بنا پرپیش آیا۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ بھارہ کہو میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/7eAVUpM6h

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times