Sunday, January 23, 2022

محمد رضوان نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا
 آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ڈیفنس میری نظر میں اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ پی ایس ایل 7 ہمارے لیے نیا ٹورنامنٹ ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلوں اور اسے جتواؤں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤلرز بہت اچھے ہیں اور کسی ایک باؤلر کو ٹارگٹ نہیں کیا جاسکتا۔ میچ کو دیکھ کر باؤلرز کے خلاف پلان بنائے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ملنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی رضوان کو مبارکباددی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rGqNo2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times