Wednesday, January 12, 2022

سعودی عرب؛ بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا قابل سزا عمل

 بیوٹی پارلرز
سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا قابل سزا عمل ہے۔

بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا خلاف قانون ہے، سعودی قانون نے اس پر سزا مقرر کی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت بلدیات نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر سزاؤں کا نفاذ پندرہ جنوری2022 مطابق12 جمادی الثانی 1443ھ سے ہوگا، اس کی خلاف ورزی پر20 ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔

مذکورہ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر مزید سزائیں بھی دی جائیں گی، دو ہفتے تک بیوٹی پارلر سیل کیا جائے گا، خلاف ورزی کی اصلاح کی بابت اطمینان حاصل کیا جائے گا اور خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دُگنا کردیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3K4tCri

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times