Wednesday, January 5, 2022

بگ بیش میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں
آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ برسبین ہیٹ کے 12 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج برسبین ہیٹ کا سڈنی سکسرز کے ساتھ میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

برسبین ہیٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے 12 کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس وجہ سے آج ہونے والے میچ کے لیے مطلوبہ کھلاڑی دستیاب نہیں۔

ٹویٹ کے مطابق برسبین ہیٹ کے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں لیکن دیگر 12 کھلاڑی کورونا کہ وجہ سے دستیاب نہیں۔

اس سے پہلے میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل بھی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے پیغام میں میلبرن اسٹارز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

 
 


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zvJP42

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times