
سچ نیوز کے مطابق لاہور کے مشہور انار کلی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے فوری بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نو سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچہ کراچی سے لاہور اپنے رشتے داروں کے یہاں آیا تھا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تمام غیر متعلقہ افراد کو متاثرہ جگہ سے دور ہٹادیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی موقع پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکاٹائم ڈیوائس سےکیاگیا،دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی،کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا کہ واقعےکی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور دھماکے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qHzrmT
0 comments: