Saturday, December 4, 2021

علمائے کرام نے بھی سیالکوٹ واقعے کی مذمت کر دی

علمائے کرام نے بھی سیالکوٹ واقعے کی مذمت کر دی

علمائے کرام نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے دنیا بھر میں ملک و ملت کو بدنام کیا۔

مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوار سانحہ رونما ہوا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے اس لیے قانون ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں ہے۔
عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی سیالکوٹ واقعے پر ردعمل میں کہا کہ توہین رسالت ﷺ انتہائی سنگین جرم ہے اور مضبوط ثبوت بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پر یہ الزام لگا کر خود ہی وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا جواز نہیں ہے۔ سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31qMcIi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times