Saturday, December 4, 2021

سیالکوٹ واقعہ، مقتول کا زیادہ تر جسم جلا ہوا پایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

سیالکوٹ واقعہ، مقتول کا زیادہ تر جسم جلا ہوا پایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ہے، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32MS7rJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times