Friday, December 10, 2021

وزارت خزانہ کا قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کا اعلان

وزارت خزانہ
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد، بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد اور ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد ،اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد ، ڈیفنس سیونگ اور سرٹیفکیٹ پر منافع 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dE301k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times