Friday, December 10, 2021

ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ملے گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام سب کو نظر آنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےروزگاری، مہنگائی اور ہر طرف ملکی مسائل ہیں۔ کیا ملک…

انہوں نے کہا کہ احتساب کا ادارہ خود حساب نہیں دے رہا اور چیئرمین نیب کمیٹی میں کہتے ہیں سیشن ان کیمرا ہو۔ انصاف کا نظام سب کو نظر آنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حزب اختلاف کو دبانے کے لیے بے بنیاد کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ 6 اکتوبر کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ریٹائرڈ ہوئے تو کسی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے کہ سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ہو گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں۔ عوام نام نہاد احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب دیکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DBpgDy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times