Saturday, December 4, 2021

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری، بلوچستان کے مختلف شہروں میں ٹھنڈ

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری

وادی زیارت اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد کچھ ہی لمحوں میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی چھا گئی ہے۔

زیارت میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جبکہ کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ادھر بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں ہفتہ کی دوپہر سے مطلع ابر آلود ہو گیا اور شام ڈھلتے ہی وادی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

خضدار، قلات، مستونگ اور بولان میں بارش ہوئی جبکہ قلات میں بارش کے بعد سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع کوئٹہ، ژو ب، پشین، چمن، زیارت اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DmpPRv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times