
شازیہ منظور نے علیزے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالا ہوا تھا اور ریمپ سے واپس لوٹتے ہوئے جب علیزے شاہ گریں تو گلوکارہ نے انہیں فوری طور پر اٹھایا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ منظور نے کہا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جب ہم واپس مڑے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا، پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔
اس سے قبل علیزے شاہ نے اپنے گرنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی، میں بائیں طرف جا رہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن ہوئی اور میں پھسل گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3s4hRuh
0 comments: