Thursday, December 23, 2021

پی آئی اے کے طیارے میں اڑان بھرتے ہی فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ

پی آئی اے کے طیارے میں اڑان بھرتے ہی فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ
ملتان سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں اڑان بھرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 777طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے، طیارے کے کپتان نے فوری مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

مسقط ایئرپورٹ پرکارگوگیٹ پرمسئلہ آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے۔7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔ مکمل جانچ اور کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3FijaJX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times