Tuesday, December 14, 2021

ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا قدر میں ریکارڈ کمی

ترکی کرنسی
ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں ایک ہی دن میں 7 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ ترکی کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر فروخت کیے جس سے ترکش لیرا کا زوال کچھ حد تک رک گیا۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ ایک ڈالر ترکش لیرا 13 اعشاریہ 87 کا ہے اور پاکستانی کرنسی میں ایک ترکش لیرا 12 روپے 61 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی کا کہنا ہے کہ اس سال لیرا ڈالر کے مقابلے میں 48 فیصد گر گیا ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی لیرا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3GEiz5C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times