Saturday, December 18, 2021

کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 357 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 357 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار903کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3GYgUbj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times