Thursday, December 9, 2021

حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر 17 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا

سی این جی سٹیشنز

خیبرپختو نخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو جزوی گیس کی فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ 17 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جب کہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30cdPEM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times