Friday, December 31, 2021

کراچی: ایک ہی خاندان کے 11 افراد اومی کرون کا شکار

کراچی: ایک ہی خاندان کے 11 افراد اومی کرون کا شکار
کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والوں کے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ افراد کے گھر پہنچی اور متاثرہ افراد سے اہل خانہ اور رابطے میں آنے والوں کا ڈیٹا لیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کی کورونا ٹیسٹنگ اور رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں سیکوینسنگ کی جائے گی۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہےکہ متاثرہ افرادگلشن اقبال بلاک 7 کے رہائشی ہیں جنہیں گھر میں ہی قرطینہ کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بھی سفارش کی گئی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sMUSUP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times