Tuesday, November 23, 2021

وزیراعظم عمران خان کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان آج کنونشن سینٹراسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے. کنونشن سینٹر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے کی تقریب ہوگی۔وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو کنونشن سنٹر میں بلایا ہے۔تقریب میں کامیاب نوجوان پروگرام کی 2 سالا کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم 137یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز بھی کریں گے۔ طلبا کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ ،جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xgz1ph

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times