Sunday, November 14, 2021

حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے: پرویزالٰہی

حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے: پرویزالٰہی

اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا کر عام آدمی کے زخمیوں پر نمک چھڑک…


یہ بات اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت منعقدہ ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہی گئی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر گہری تشویش ظاہر کی۔
شرکائے اجلاس نے ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے اجلاس میں استفسار کیا کہ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ جب کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام بھی دکھائی دیتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30mBjHu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times