
چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نےٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں جوکرےگاوہ بھرےگا۔
ایک بیان میں چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کیخلاف ایک منظم اورمربوط پروپیگنڈامہم جاری ہے۔ نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز دائر کر رکھے اور عدالتوں نے ناقابل تردید شواہد ثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب پر تنقید سے افسران کے حوصلے پست نہیں کئےجاسکتےہیں نیب بدعنوانی کےخاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردارجاری رکھےگا نیب کاتعلق کسی جماعت،گروہ،فردسےنہیں ریاست پاکستان سےہے۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کےخاتمہ کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں بڑی مچھلیوں سے لوٹی گئی رقوم کاپوچھا،جن کوماضی میں بلانابھی محال تھا جوکرےگاوہ بھرےگا۔
جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا تھا کہ منی ٹریل دینےکا پوچھا جائےتو کہتےہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے قانون اپنا راستہ خودبنائےگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lhAk2f
0 comments: