
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے این اے 133 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی اپیل مسترد کر دی۔لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کیے تھے۔
جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کا ضمانتی اسی حلقے کا ووٹر ہے لہذا ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تاہم اب لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے بھی جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور مسلم لیگ ن نے پرویز ملک کی جگہ ان کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EMgjZc
0 comments: