
شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے کے لیے آج اہم اجلاس ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ٹاور کو مسمار کرنے کے لیے پیشکش دینے والی…
نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے لیے ڈی سی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جو نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات کمشنر کراچی کو پیش کرے گی جب کہ کمشنر کراچی عمارت کو گرانے کے لیے منتخب کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی حتمی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق 5 میں سے ایک کمپنی نے غیر ملکی کمپنی کے ذریعے کنٹرول بلاسٹنگ کی پیشکش کی تھی۔
مقامی کمپنیوں کے پاس کنٹرول بلاسٹنگ کا تجربہ اور صلاحیت نہ ہونے پر نسلہ ٹاور کو مینول طریقے سے مسمار کیے جانے کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bCzNCQ
0 comments: