Monday, November 8, 2021

کورونا وائرس کی شرح ملکی تاریخ میں کم ترین سطح پر آگئی

کورونا وائرس کی شرح ملکی تاریخ میں کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کم ترین شرح پر آگئے۔ رپوٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی رپوٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42373 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئیں۔

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔ 

کورونا سے پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 28558 ہو گئی ہے۔ مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 22845 ہے۔

خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 277 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157 ہو گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EZZQR0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times