Wednesday, November 10, 2021

امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان تھامس ویسٹ اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان تھامس ویسٹ

امریکا کے نئے مندوب برائے افغانستان تھامس ویسٹ، طالبان اور افغانستان میں مستقبل کی کسی حکومت کے بارے میں امریکی توقعات واضح کرنے کے لیے رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکی مندوب کی حیثیت سے یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ تھامس ویسٹ زلمے خلیل زاد کی جگہ تعینات ہوئے تھے…

اس معاہدے کے نتیجے میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا ہوا اور بائیڈن انتظامیہ کو جنگ زدہ ملک سے افراتفری سے نکلنے میں مدد ملی، ساتھ ہی اس نے کابل پر طالبان کے قبضے کی بھی راہ ہموار کی۔ جب باراک اوباما امریکی صدر تھے اس وقت تھامس ویسٹ نے قومی سلامتی کونسل کے عملے میں زلمے خلیل زاد کے نائب کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EZW767

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times