Monday, November 15, 2021

میانمار میں قید امریکی صحافی ڈینی فینسٹر جیل سے رہا ہوگئے

امریکی صحافی

امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو تین روز قبل میانمار کی ایک فوجی عدالت نے 11 سال قید کی سزا سنانے کے بعد جیل سے رہا کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق 37 سالہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو تین روز قبل میانمار کی ایک فوجی عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی۔

رپوٹ کے مطابق صحافی ڈینی فینسٹر کو رواں سال فروری میں فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ میجر جنرل زو من تون نے بتایا کہ 37 سالہ نوجوان کو اب ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ فینسٹر کو امیگریشن قانون کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعلق اور فوج کے خلاف اختلاف کی حوصلہ افزائی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے  ڈینی فینسٹر پر بغاوت اور دہشت گردی کے دو اضافی الزامات لگائے گئے تھے، جن میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہے۔

مسٹر فینسٹر کو کس طرح باہر جانے دیا گیا اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم سابق امریکی سفیر بل رچرڈسن میانمار میں ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے رہائی کے لیے بات چیت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CiUvTk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times