Monday, November 1, 2021

لندن، بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم

لندن، بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا۔خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا اور دن بھر ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے کیلئے آتے رہے جبکہ ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔

سکھ رہنماوں کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالے۔

خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو ا توسکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو ئی، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا ئےگئے۔

اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما نے کہاکہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pSsUFN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times