Tuesday, November 9, 2021

شہر اقتدار میں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ

شہر اقتدار میں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ

شہر اقتدار میں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں قتل کی 4 وارداتیں ہوئیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کرائم ڈیٹا کی رپوٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران شہر میں سنگین جرائم کی 100 وارداتیں ہوئیں۔ اس عرصے میں لڑائی جھگڑے کے 12واقعات میں 3 خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوئے، جبکہ 12موٹرسائیکلیں اور 15گاڑیاں چھینی گئیں۔

چوری کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مویشی چوری کا بھی واقعہ شامل ہے۔ بینک کی کیشن وین سے 3 کروڑ روپے چھیننے کی واردات سمیت ڈکیتی کی 8 وارداتیں ہوئیں۔

خواتین کے اغواء کے 5واقعات رپورٹ ہوئے ، موبائل اسنیچنگ کی 12وارداتیں سامنے آئیں جبکہ زنا اور بدفعلی کے 4واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

جی الیون میٹرو سٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے جی الیون میں واقع گھرمیں بھی ڈکیتی کی واردات بھی ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qlhuuz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times