Friday, November 26, 2021

جنید صفدر نےا پنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشلی میڈیا پر شیئر کردی

جنید صفدر نےا پنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشلی میڈیا پر شیئر کردی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشلی میڈیا پر شیئر کردی۔جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ”17دسمبر 2021″ درج ہے۔

کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ساتھ ہی دونوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں ۔ولیمے کے کارڈ پر شائع کی گئی تصویر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کے نکاح کے موقع کی ہے۔

جنید صفدر نے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ لکھی ہے۔شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھی وہیں پر ہو گی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DZrGwS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times