Thursday, November 25, 2021

حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کر دی

حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کر دی

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور کراچی سے لیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سوائے چند ایک پیٹرول پمپس کے تمام بند پڑے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ جن شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 85 پیسے کے بجائے 1 روپے منافع بڑھانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70 پیسے منافع بڑھانے کی آفر بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن جاری کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oXWTdA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times