
حکومت نے قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی قانون سازی کو روکنے کی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
رپوٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 60 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق اور انتخابی اصلاحات سمیت کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔
آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے یا نہیں؟ کیا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملےگا ؟ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس کا58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 29 بل پیش کیے جائیں گے۔ وزیرقانون کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل پیش کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔
مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے حق میں ووٹ دیں گے، قانون عوامی مفاد کے لیے ہے کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کے علاوہ تحریک انصاف کے اراکین بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30ycEzn
0 comments: