Tuesday, November 23, 2021

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسکولوں کو ایک ہفتے بند رکھنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ رپوٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں سموگ…

عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید پیش ہوئے۔

مئیر لاہور نے پنجاب حکومت کی شکایت کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے اور مکمل اختیارات نہیں دئیے جا رہے۔ عدالت نے کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں، آپ لاہور کی خدمت کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3HLdR7k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times