Wednesday, November 17, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، اجلاس 12 بجے دن شروع ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کہتا ہے کہ جو مخالف کرے گا، میں اس سے بہتر کروں گا۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم صاحب اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں، کوئی پریشانی تو نہیں؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی سے الٹا سوال کر لیا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kJVTbu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times