Thursday, November 18, 2021

کورٹ کا نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری پچاس فیصد کرنے کا حکم

کورٹ کا نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری پچاس فیصد کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوٸے نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری پچاس فیصد کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء اور اظہر صدیق کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے نجی اداروں میں سٹاف کی حاضری پچاس فیصد کرنے کا حکم دیتے ہوٸے قرار دیا کہ پچاس فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرے گا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے فوری نوٹی فیکیشن جاری کرے اور سرکاری اداروں میں بھی حاضری پچاس فیصد کرنے پر غور کرے ۔

عدالت میں جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ پیش کی جس میں سفارش کی گٸی کہ 400 اے کیو آئی تک کے علاقوں میں اسکول بند کر دیا جاٸے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 500 والے علاقوں صنعتی یونٹس بند کیے جائیں جبکہ آلودگی اور سموگ کو کنٹرول کرنے کےلیے اسٹیٹ ایمرجنسی لگائی جائے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایگریکلچر ٹاسک فورس نے صرف 98 کیسسز میں جرمانے عائد کیے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ ابھی سکولوں کے حوالے سے کوٸی حکم نہیں دے رہے اور ریمارکس دیے کی لاہور دنیا کا الودہ ترین شہر بن چکا ہے ۔ہم آنے والی نسلوں کے لیے کیسا معاشرہ چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پی ڈی ایم اے میں سموگ آفس قاٸم کیا جاٸے اوت ایک ہیلپ لاٸن قاٸم کی جاٸے جو ٹریفک جام کے حوالے سے آگاہی دے ۔ روڈ پر ایمرجنسی کے لیے الگ لاٸنیں بناٸی جأٸیں ۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اسموگ کے حوالے سے کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن میں رپورٹ جمع کرواٸے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3HAtkHx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times